ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ کے حالات زیر قابو،شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی :آئی جی پی ہیمنت نمبالکر

کمٹہ کے حالات زیر قابو،شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی :آئی جی پی ہیمنت نمبالکر

Mon, 11 Dec 2017 21:36:25    S.O. News Service

بھٹکل:11/ دسمبر(ایس اؤنیوز) کمٹہ کے حالات مکمل قابو میں ہیں، وہاں حالات بہت جلد معمول پرلوٹیں گے۔ ہماری کار کو جس نے بھی آگ لگائی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کا اطلاع مغربی زون کے آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نے دی ہے۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پولس پر حملہ کئے جانے کے بائوجود کمٹہ میں کرفیو نافذ نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کرفیو  کے نفاذ کو لے کر اترکنڑا ضلع کے ایس پی اور بقیہ افسران فیصلہ لیں گے۔ اس سلسلے میں  انہوں نے کچھ  کہنے سے انکار کیا۔ 

کمٹہ میں اشتعال انگیزی سے گھبرا کر ہوناور میں ہی ڈالنا پرا ڈیرہ : پیر کی دوپہر کو بی جے پی اور سنگھ پریوار تنظیموں کی طرف سے کمٹہ میں منائے گئے  احتجاج   کے دوران اچانک  تشدد کے واقعات رونما  ہونے کے بعد  مرڈیشورکی سیاحت کے لئے پہنچے  سینکڑوں لو گوں کو ہوناور میں ہی  ڈیرہ ڈالنا پڑا، کیونکہ پولس کی جانب سے آگے کی طرف جانے کی اجازت نہیں تھی۔  کئی  سرکاری بسوں، ٹمپو  ، کار وغیرہ کو پولس نے راستے  میں ہی  روک رکھا تھا، کئی بسیں ہوناور پولس اسٹیشن کے کھلے میدان میں کھڑی دیکھی گئی اور لوگ کھلے میدان میں پریشان حال ٹہلتے ہوئے دیکھے گئے ۔ مسافروں نے بتایا کہ اُنہیں بھٹکل جانے کے لئے بھی کوئی سواری دستیاب نہیں ہے، تاکہ  بھٹکل سے بذریعہ ٹرین وہ آگے کا سفر جاری رکھ سکیں۔

مینگلور سے کمٹہ ہوکر آگے بڑھنے والی کئی بسیں بھٹکل  بس اسٹائنڈ پر بھی کھڑی دیکھی گئیں۔

پیر کی شام حالات تھوڑے بہتر ہونے لگے تو سواریوں کو  کمٹہ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔


Share: